ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

حکومت کل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سکوک بانڈز فروخت کے لیے پیش کرے گی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کل جمعہ کو پہلی بار...

کراچی میں 3 مقامات پر اے این ایف کے چھاپے، تین من منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں 3 مختلف مقامات پرکارروائیوں...

شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کا...

سفیروں سے ملاقات کی لیکن سائفر یا عمران کی رہائی پر بات نہیں ہوئی، گرفتاری سے پہلے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو  گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کی روشنی میں گرفتار ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ان کی امریکی سفیر سمیت مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی۔ لیکن اس ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی یا سائفر سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیری حربے اختیار کرنے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) فیصلوں کو چیلنج کرے گی۔ سینیٹر علی ظفر 90 دن میں انتخابات کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے۔ سلمان اکرم راجہ سی سی آئی کے فیصلوں کو چیلنج کرنے سپریم کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ کوئی نہیں لے رہا۔ کور کمیٹی مشکل حالات میں کام کررہی ہے۔ جب تک چیئرمین تحریک انصاف رہا نہیں ہوتے، کور کمیٹی امانت میں خیانت نہیں کرے گی، کور کمیٹی مشکل حالات میں کام کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابات میں تاخیری حربے اختیار کرنے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، تحریک انصاف مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو چیلنج کرے گی۔ سینیٹر علی ظفر 90 دن میں انتخابات کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے۔ سلمان اکرم راجہ سی سی آئی کے فیصلوں کو چیلنج کرنے سپریم کورٹ جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عثمان ڈار کی فیکٹری سیل کیے جانے سے ڈھائی ہزار خاندان بے روزگار ہوگئے ہیں، عثمان ڈار کی والدہ اور بہنوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کا کوئی جواز نہیں، رات دو بجے بچیوں کو سڑک پر لاکھڑا کرنا کون سی روایات ہیں، محسن لغاری کے بچے کو اٹھا لیا گیا اس پر تشدد ہوا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d