مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر لندن میں نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کاپہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔۔ پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں کو بھی لندن بلائے جانے کا امکان ہے ۔
ملاقاتوں میں میاں نواز شریف کی جانب سے آئندہ ماہ وطن واپسی کی تاریخ نہیں دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشکلات،اتنخابات میں تاخیر کے امکان کے باعث قائد ن لیگ نے فوری وطن واپسی کاپروگرام موخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ چند روز میں قائد ن لیگ سے شہباز شریف کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں، مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور دیگر رہنما بھی نواز شریف سے ملے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماوں سے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد قائد ن لیگ وطن واپسی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔