ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

کراچی میں 3 مقامات پر اے این ایف کے چھاپے، تین من منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں 3 مختلف مقامات پرکارروائیوں...

شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کا...

عام اتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری، 6 ستمبر کو جواب طلب

لاہور پائیکورٹ نے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر متعلعہ حکام کو  6 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت انتخابات  90 دنوں میں ہونے چاہئیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں انتخابات کیلئے مقررہ تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیئے. سماعت کے دوران ایڈیشل اٹارنی جنرل  نے نشاندہی کی کہ نئی حلقہ بندیوں کیلئے مختلف ٹائم لائنز ہیں اور ان ٹائم لائنز کو کم کرنا الیکشن کمیشن کےلئے ممکن نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ  ٹائم لائن کےمطابق نئی حلقہ بندیوں کےلئےکم از کم چار ماہ چاہیں ہیں۔ عدالتی استفسار پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ مردم شماری 2022 میں ہوئی. عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ سوال یہ ہے کہ جون میں مردم شماری کا پراسس مکمل ہوگیا تو سی سی آئی نے اس وقت منظوری کیوں نہیں دی؟

درخواست گزار وکیل مقسط سلیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کی اور الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا آئینی تقاضا ہے، صدر پاکستان نے ابھی تک انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کا نہ اعلان کیا اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے چار ماہ کیلئے الیکشن التواء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جسٹس عابد عزیز شیخ نے باور کرایا کہ الیکشن تو آئین کے تحت نوے دنوں میں ہونا چاہئے. الیکشن کمیشن آئینی مدت نوے دنوں میں تمام انتظامات کرسکتا ہے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سب کو معلوم ہے کہ الیکشن نوے روز کی آئینی مدت میں ہونا ہیں. تمام معاملے کو کیوں تاخیر کا شکار کیا گیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d