ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...

کراچی بائیکرز کلب کی دوسری سالگرہ کی تقریب

 کراچی بائیکرز کلب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر...

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

نیب ترامیم کے خلاف درخواست فل کورٹ سنے: جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کےخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانےکی تجویزدی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پریکٹس اینڈ پروسیجربل کےنکتےپرعدالت میں کوئی بحث ہی نہیں ہوئی، کیس کےمیرٹس کےساتھ قابل سماعت ہونےپر بھی فیصلہ دیں گے،وکلا کوتیاری کیلئےایک ہفتےکا ٹائم دےرہےہیں،میری ریٹائرمنٹ قریب ہے،فیصلہ نہ دیاتو میرے لئے باعث شرمندگی ہوگا۔

نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہوئی۔

 جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ نیب ترامیم کیس فل کورٹ سنے۔۔ ابھی تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس کا فیصلہ نہیں ہوا،اگر فیصلہ ہو جاتا تو معاملہ مختلف ہوتا۔۔

چیف جسٹس نے کہا ، بینچ کے خیالات میں تنوع اچھی چیز ہے ، روری نہیں کہ کیس کے میرٹس پر ہی فیصلہ کریں۔ ۔ممکن ہے کیس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ آئے، فریقین آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں ،میری ریٹائرمنٹ قریب ہے، فیصلہ نہ دیا تو میرے لئے باعث شرمندگی ہوگا۔

 جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا ،  کیا2023 کی ترامیم پر یہ بنچ فیصلہ کرسکتا ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا، ہر مقدمے کےاپنے حقائق ہوتےہیں۔

مخدوم علی خان نےکہا،پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونےپرفیصلہ کیا جائے، چیف جسٹس نے کہا آپ میرٹ پر دلائل دینے سے کیوں کترا رہےہیں؟

مخدوم علی خان نے جواب دیا ۔ دلائل دینے سے نہیں کترا رہا،مقدمہ کے قابل سماعت نہ ہونے کا نکتہ اٹھانا میری ذمہ داری ہے۔

کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

آصف شاہد
آصف شاہد
پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d