ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

18 ارب ڈالر ہرجانے کا خطرہ، گیس پائپ لائن کی تعمیر میں مہلت کے لیے پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا

پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت کے لیے وزیر توانائی محمد علی کی سربراہی میں پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا۔

ذرائع  کا کہنا  ہے کہ  مذاکرات میں انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے حکام بھی شریک ہونگے،،پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا۔

وزارت توانانی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی محمد علی  ایرانی ہم منصب سے مزاکرات کرینگے، مزاکرات میں انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے حکام بھی شریک ہونگے،وفد میں پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی انٹرسٹیٹ  گیس سسٹمز کے ایم ڈی ندیم باجوہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا، پاکستان کو مارچ 2024تک ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیر کرنی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ معاہدے کے تحت ڈیڈ لائن تک تعمیر نہ ہونے کی صورت میں ایران عالمی ثالثی عدالت میں جا سکتا ہے،ایران پاکستان سے 18ارب ڈالر تک جرمانہ کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد ایران پر عائد پابندیوں کے تناظر میں ڈیڈ لائن میں توسیع مانگے گا،معاہدے کے تحت پاکستان کو  ایران سے  یومیہ 75کروڑ مکعب فٹ گیس درآمد کرنی ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d