ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

آج پنجاب کے 10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن، سکول بند، بازار سہ پہر 3 بجے کے بعد کھلیں گے

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کے باعث آج اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، جس کے تحت نقل و حرکت محدود ہو گی۔

تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، یونیورسٹیز کو بند رکھ کر آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پنجاب کے 10 اضلاع میں بازار، دکانیں، جم، سنیما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔

حماد سعید
حماد سعید
حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: