آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر صدرِمملکت کے دستخطوں کے معاملہ پر تحریک انصاف نے صدر مملکت عارف علوی کو بھرپور معاونت فراہم کرنے اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے صدر مملکت کو استعفی نہ دینے کا پیغام بھیجا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قانونی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں مشاورت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی موقف اختیار کرے گی کہ صدرِمملکت وفاق کی علامت ہیں، اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں، ان کی ہدایات پر عمل نہ کر کے ان کی تضحیک کی گئی۔