ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

آڈیو لیکس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وزیراعظم کے سیکرٹری، داخلہ و دفاع کے سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری  کر دیا ،،آڈیو ٹیپ کی قانونی حیثیت کیا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 4 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ جواب وزیر اعظم کے سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع سے طلب کیا گیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے آڈیو ٹیپس کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ جو تفصیلی رپورٹ سیکرٹریز نے جمع کرانی ہے انکی درستگی سے متعلق بیان حلفی جمع کرائیں، جواب31 مئی کے آرڈر میں اٹھائے گئے سوالات کو مدنظر کر جمع کرائے جائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا اٹارنی جنرل موجود نہیں کچھ وقت دیا جائے،وفاقی حکومت کا پہلے سے جمع کرایا جواب 31 مئی کے آرڈر کے مطابق نہیں،18 اگست کو وزیراعظم کے سیکرٹری اور دفاع و داخلہ کے سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

نجم الثاقب نے پارلیمانی کمیٹی میں طلبی سمن کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، عدالت نے گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کے طلبی سمن کو معطل کرنے کا حکم سنایا تھا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: