Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا، نان فائلرز کے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز

Published

on

وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جبکہ قومی اقتصادی سروے آج پیش ہوگا۔ حکومت نے  عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا پروگرام بنایا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں مزید 10 روپے اضافے پر غور کیا جارہا ہے۔ ملکی برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےکی سفارش بھی کی گئی ہے۔

بجٹ 2023-24کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے مالی سال کا بجٹ کل ( جمعہ کو) قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز میں پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے  سے بڑھاکر 60 روپےفی لیٹر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے،ذرائع کے مطابق  10 روپےپیٹرولیم لیوی بڑھانے سے حکومت کو  870ارب روپے حاصل ہونگے۔ پیٹرولیم لیوی سے متعلق تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےکی سفارش بھی کی گئی ہے، نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا،لیکن اب بجٹ میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں ملکی برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، اور درآمدات کا تخمینہ 58 ارب 70 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین