Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاقی وزیر قانون کا لاہور میں یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ، ریٹ لسٹ چیک کی

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑنے  لاہورمیں یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر قانون نے یوٹیلٹی سٹورز پر ریٹ لسٹ چیک کی۔

وفاقی وزیر نے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو دستیاب سہولیات، اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لیا،وفاقی وزیر قانون نے یوٹیلٹی سٹورز پر ریٹ لسٹ چیک کی۔

اعظم نذیر تارڑ نے یوٹیلٹی سٹورز پر آنے والے صارفین سے گفتگو کی اور ان سے فراہم کی جانے والی اشیاءسے متعلق سوالات کئے۔

یوٹیلٹی سٹورز اسٹاف نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور پرگھی 335 روپے فی کلو گھی اور چینی 109 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے،بی آئی ایس پی صارفین کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یوٹیلٹی سٹورز پر موجود دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی بھی چیک کی، ان کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، انشاءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا،عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان پیکیج میں بی آئی ایس پی کے صارفین کو سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین