Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پیر محل کے سرکاری ہسپتال میں دو گروپوں میں لڑائی، سرکاری املاک کا لاکھوں کا نقصان

Published

on

پیرمحل کا تحصیل ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔دوگروپوں میں تصادم کے ہسپتال کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان توڑ دیا گیا۔

پیرمحل کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں دو گروپ لڑائی کے بعد میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ لینے آئے اور پھر لڑ پڑے۔دونوں گروپوں کے افراد نے ایمرجنسی وارڈ کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان توڑ ڈالا۔

لڑائی کے دوران  ایمرجنسی وارڈ کے بینچ اور دیگر سامان کو ایک دوسرے پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔ویڈیو بنانے پر ڈیوٹی ڈاکٹر سے گالم گلوچ اور مارنے کی کوشش کی گئی۔

ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 15 پر کال کے باوجود پولیس موقع پر لیٹ پہنچی اور کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے15 کال کے باوجود پولیس کے تاخیر سےپہنچنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیوٹی ڈاکٹر نے کاروائی کے لیے ایم ایس کو بھی تحریری درخواست دے دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین