Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بھارتی سٹیڈیم میں آتشزدگی، ڈریسنگ روم جل گیا، ورلڈ کپ انتظامات پر بڑا سوالیہ نشان

Published

on

آئی سی سی ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرنے والے بھارتی اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ سے پہلے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران آگ لگی۔

آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی، جس سے کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اس آتشزدگی سے بھارتی سٹیڈیئمز میں انتظامات اور ٹورنامنٹ کے محفوظ ہون ے پر ایک سوالیہ نشان لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا، ایڈن گارڈنز میں ورلڈ کپ کا سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں۔

ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بھی میچ شیڈول ہے، واضح رہے کہ چند دن پہلے آئی سی سی حکام نے ایڈن گارڈنز کا دورہ  بھی کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین