Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سال کا پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی 2023 کوہوگا،پاکستان میں مشاہدہ کیا جاسکےگا۔

Published

on

حکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا چاندگرہن مکمل طورپرپاکستان میں دکھائی دےگا،چاندگرہن چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا،رات 10بجکر23منٹ پرچاند کومکمل گرہن لگےگا،جزوی چاند گرہن کا اختتام اگلے دن 6مئی کو رات 12بجکر32منٹ پرہوگا۔

چاندگرہن کا مکمل دورانیہ 4گھنٹے 19منٹ پرمحیط رہ سکتا ہے،چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ساؤتھ،ایسٹ یورپ،ایشیا،آسٹریلیا،افریقہ،پیسفیک،اٹلانٹک میں بھی دکھائی دےگا۔

ڈائریکٹرانسٹیٹوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے، یہ چاند گرہن پینمبرل گرہن ہے۔ جس میں زمین کے مرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑتا ہے جس سے چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔

اس طرح کے گرہن کا اثر بہت زیادہ نہیں نظر آتا،چاند پر صرف ہلکی سی پرچھائی پڑتی نظر آتی ہے،زمین کا سایہ چاند کے صرف 58 فیصد حصے کو ہی کورکرپاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین