ٹاپ سٹوریز
لاہور میں بارش سے سیلابی صورتحال، 6 ہلاکتیں، رات 9 بجے بارش کے دوسرے سپیل کا امکان
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج صبح سے ریکارڈ موسلا دھار بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) کے مطابق بارش کے نتیجے میں لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، خاص طور پر لکشمی چوک پر سب سے زیادہ 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ نشتر ٹاؤن میں 277، پانی والا تالاب اور گلشن راوی میں 268 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مزید بتایا گیا کہ لاہور کے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر شہر کے علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ جمع ہونے والے پانی جیسے مسائل کو حل کیا جاسکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں لاہور میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں بارش کے دوران مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، 3 افراد کرنٹ لگنے، 2 چھت سے گرنے اور ایک بچی ڈوب کر جاں بحق ہوئی،اب تک لاہور میں 291 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جوکہ ریکارڈ ہےْ
محسن نقوی نے کہا کہ بارش کے پانی کو اتنی جلدی نکالنا بڑا مشن ہے، آپریشن جاری ہے، نہر سے ملحقہ آبادی میں زیادہ پانی کھڑا ہوا، غازی ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن میں بہت زیادہ پانی جمع ہوا ہے، بارش کے اگلے اسپیل کا بتایا گیا ہے رات 9 بجے آئے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں سیوریج کا بڑا دیرینہ مسئلہ ہے، ریکارڈ بارش ہوئی گھر ڈوبے ہوئے ہیں، سارے لوگ محنت کررہے ہوں تو سب اچھا ہوجاتا ہے، تمام انتظامیہ رات گئے سے سڑکوں پر موجود ہے، پچھلے چند گھنٹوں سے تمام ٹیم لاہور کے دورے پر تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی