Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

الحمرا میں فلوٹ میلہ، مدھر دھنوں سے شائقین سرشار، مشہور گانوں میں استعمال ہونے والی فلوٹس کی نمائش

Published

on

الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں تاریخی میں پہلی بار فلوٹ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء قاسم علی شاہ نے فلوٹ میلے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر قاسم علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کے پاس ایک اختیار ہے وہ ہے قدر کرنا،جو ہمیں کرنا چاہیے، فنکار خدا کی عطا ہوتا ہے،قدر کرنے والے معاشرہ میں آرٹسٹ پیدا ہو کر ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں۔

اس موقع پر مشہور گانوں میں استعمال ہونے والے فلوٹ کی نمائش سجائی گئی جنہیں عوام نے بڑی دلچسپی سے دیکھا اور پسند کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلوٹ میلہ کا مقصد اس آلہ کی اہمیت کو نئی نسل کے لئے اجاگر کرنا ہے۔فلوٹ میلہ میں ملک کے عظیم بانسری نوازوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔میلے میں فلوٹ کی نمائش لگائی گئی،سیمینار کا انعقاد ہوا،شاندار پرفارمنس پیش کی گئیں۔

سیمینار میں محمد احسن پپو،استاد حنیف،اکمل قادری نے اظہار خیال کیا۔تقریب میں فلوٹ پرفارم کرنے والوں کی خدمات کو سراہا گیا۔

محمد احسن پپو نے کہا کہ نامور اساتذہ کی زیر نگرانی رہا،فلوٹ کا مستقبل تابندہ ہے۔نامور بانسری نواز اکمل قادری نے ‘فلوٹ کی تاریخ کے مختلف مراحل،اس کی بناوٹ،اس کی ترقی کے اتار چڑھاو پر پر مغر روشنی ڈالی۔

پروگرام میں نامور فلوٹ پلیئر باقر عباس کا پیغام سنایا گیا۔پروگرام میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے اساتذہ و طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین