Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

لوک گلوکار شوکت گل جگر کے عارضے میں مبتلا، سندھ حکومت سے مدد کی اپیل

Published

on

معروف موسیقار فیروز گل کے بیٹے،لوک گلوکار شوکت گل انتہائی کسمپرسی کی حالت میں کراچی کے سرکاری اسپتال میں زیرعلاج،جگرکے عارضے میں مبتلاہیں،سندھ حکومت اوربلاول بھٹوزرداری سے علاج کی اپیل کردی۔

ریڈیوپاکستان،ٹیلی وژن اورنجی محفلوں میں اپنے نغموں کے لیے معروف گلوکارشوکت گل ان دنوں کراچی کے جناح اسپتال کے وارڈ نمبر6میں علالت کے باعث داخل ہیں،شوکت گل کو جگرکاعارضہ لاحق ہے جبکہ ذیابیطس کی وجہ سے ان کے دونوں ٹانگوں میں گنگرین نما زخم بن چکے ہیں۔

شوکت گل،سندھ کے معروف موسیقار فیروز گل کے بیٹے ہیں،فیروز گل کو سندھی زبان کی موسیقی میں وہی درجہ حاصل تھا،جواردو گلوکاری میں نثاربزمی کو حاصل رہاہے،فیروز گل کی دھنوں پرعابدہ پروین،استادجمن اورمحمد یوسف سمیت بیشترگلوکاراپنی آواز کا جادوجگاچکے ہیں۔

شوکت گل نے حکومت سندھ اوروزیراعلیٰ سندھ جبکہ بلاول بھٹوزرداری سے علاج معالجے کے اخراجات کے لیے اپیل کی ہے،معروف گلوکاراورنغمہ سازگروپ کے تنویرآفریدی نے گذشتہ روزشوکت گل کی اسپتال میں عیادت کی اورمیوزک کمپنی ای ایم آئی اے کی جانب سے انھیں علاج اوردواوں کے لیے 50ہزارروپے کی رقم دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین