Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ندیم عباس بارا کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا

Published

on

لاہور ضلع کہچری  میں اراضی پر قبضہ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سابق ایم پی اے ندیم عباس بارا کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے ندیم عباس بارا سمیت کو اشتہاری کرنے حکم دیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماندیم عباس  بارا سمیت دیگر کے دائمی وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

 عدالت نے قرار دیا کہ ندیم عباس بارا،جاویداقبال، محمد اکرم ،سمیت دیگر  ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔ عدالت نے عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی۔

ندیم عباس  بارا محمد اکرم سمیت دیکر اراضی کے قبصہ کے کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔

ملزمان پر 7 کنال 1 مرلہ قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین