پاکستان
لاہور سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ندیم عباس بارا کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا
لاہور ضلع کہچری میں اراضی پر قبضہ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سابق ایم پی اے ندیم عباس بارا کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے ندیم عباس بارا سمیت کو اشتہاری کرنے حکم دیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماندیم عباس بارا سمیت دیگر کے دائمی وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ ندیم عباس بارا،جاویداقبال، محمد اکرم ،سمیت دیگر ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔ عدالت نے عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی۔
ندیم عباس بارا محمد اکرم سمیت دیکر اراضی کے قبصہ کے کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔
ملزمان پر 7 کنال 1 مرلہ قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔