Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس بھی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل

Published

on

امریکا کے سابو نائب صدر مائیک پنس بھی ری پبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہوگئے، اس کا اعلان انہوں نے سوموار کے روز کیا۔ مائیک پنس کو پارٹی میں صدارتی امیدوار کے فرنٹ رنر سابق صدر ڈونلڈص ٹرمنپ سے سخت چیلنج درپیش ہوگا۔

مائیک پنس کی الیکشن مہم کے ذمہ داروں نے پارٹی نامزدگی کا فام فیڈرل الیشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے، مائیک پنس اپنی الیکشن مہم کا آغاز ایک ویڈیو بیان اور آئیووا میں خطاب سے کریں گے۔

مائیک پنس، ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نائب صدر رہ چکے ہیں لیکن اب پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی میں دونوں آمنے سامنے ہیں۔مائیک پنس نے ٹرمپ کے ساتھ پچھلے الیکشن اور دور صدارت میں وفاداری نبھائی لیکن 2020 کے الیکشن نتائج کو روکنے یا بدلنے کی کوشش میں پنس نے ٹرمپ کا ساتھ نہیں دیا تھا۔

مائیک پنس انڈیانا کے گورنر رہ چکے ہیں اور سوشل کنزرویٹو تصور ہوتے ہیں، مائیک پنس نے بتدریج ٹرمپ سے دوری بڑھائی اور اب ان کے مقابل پارٹی نامزدگی کے امیدوار ہیں۔

6 جون 2021 کو جب کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کیا تو مائیک پنس اور ان کے خاندان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی، جو اس وقت بلڈنگ کے اندر تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین