Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

فشر فوک فورم کا یوم تاسیس، رنگا رنگ ثقافتی پروگرام

Published

on

ماہی گیروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم فشرفوک فورم نے 25ویں یوم تاسیس پررنگارنگ پروگرام کا انعقاد کیا،ماہی گیروں کی ٹولیوں نے روایتی لوک گیتوں پررقص پیش کیا۔ مختلف پرفارمنسز کے ذریعے سمندر کا سینہ چیر کر روزی کمانے والے مچھیروں کی زندگی کو درپیش مسائل کا بھی احاطہ کیا۔

پاکستان فشرفوک فورم نے ابراہیم حیدری میں مورڑو ہال کے قریب واقع وومن پارک میں 25ویں یوم تاسیس کا انعقاد کیا،جس میں ماہی گیربرادری کی خواتین،نوجوان اورعمررسیدہ افراد کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع روایتی ملبوسات زیب تن کیے،نوجوان لڑکے اورلڑکیوں نے پرفارمنسز پیش کی اورکچھ روایتی گیت پیش کیے،جس میں گہرے سمندر میں شکار پرجانے والے ماہی گیروں کی شکار پرروانگی اوراس موقع پرگھر کی خواتین کی جانب سے ان کی خاطرمدارت اوران کے لیے نیک تمناوں کو گیتوں کی شکل میں پیش کیاگیا۔

یوم تاسیس پرچئیر مین فشرفوک فورم مہران علی شاہ نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید 90سے زائد پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے سنگین مسئلے کا حل تلاش کیا جائے،جوبھارت کی جیلوں میں انسانیت سوزسلوک جھیل رہے ہیں اور ناکردہ گناہوں کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

یہ قید وبند کی صعوبتیں اقوام متحدہ کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ فشرفوک فورم طویل عرصے سے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹس،سمندری ماحولیات کو بچانے جیسے سنگین مسائل پر آواز اٹھا کرپائیدارماہی گیرپالیسی کا مطالبہ کررہا ہے، سمندرمیں گجوجال کا استعمال معاشی طورپرماہی گیر کی کمر توڑرہا ہے،جس کا سدباب انتہائی ضروری ہے،مہران علی شاہ نے کہا کہ ملک کی معیشت میں اہم کردارکے حامل ماہی گیروں کے لیے آج تک کوئی لیبرپالیسی نہیں بنائی جاسکی،جس کی وجہ سے وہ بہت سی بنیادی سہولتوں سے یکسرمحروم ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین