Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

25 سے 30 جون تک ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، اربن فلڈنگ کا خطرہ

Published

on

محکمہ موسمیات نے 25جون سے 30جون تک ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی،25جون سے گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں،اس کے علاوہ 25جون سے مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے،جس کے باعث 24سے30جون کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال،جہلم،کشمیر،گلگت بلتستان،چترال،سوات،مانسہرہ،کوہستان،ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ،گرم،بنوں،لکی مروت،کوہاٹ،میانوالی،سرگودھا،حافظ آباد،منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،گجرانوالہ،گجرات،شیخوپورہ،فیض آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرتیزموسلادھاربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26سے29جون کے دوران بارکھان،لورالائی،سبی،نصیرآباد،قلات،خضدار،ژوب،زیارت،موسیٰ خیل،ڈی آئی خان،کرک،وزیرستان،ڈی جی خان،راجن پور،بھکر،ملتان،لیہ،کوٹ ادو،بہاولپور،بہاولنگر،ساہیوال،پاکپتن،اوکاڑہ میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش جبکہ نشیبی مقامات پرتیزموسلادھاربارش ہونے کی توقع ہے۔

سکھرجیکب آباد میں 27اور28جون کو آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بارشوں کی وجہ گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا امکان ہے،موسلادھاربارش کے باعث 26جون کو اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،گجرانوالہ،اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

جبکہ مری گلیات،کشمیر،گلگت،بلتستان اورخیبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خشہ ہے،موسلادھار بارش سے 27جون کوڈی جی خان اورشمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے،اس دوران مسافروں اورسیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے،۔

آندھی،جھکڑ،گرج چمک اورشدید بارشوں کے باعث کمزوراملاک انفراسٹکچر،جیسے بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،اس دوران عوام کو محفوظ مقامات پررہنے کی ہدایت کی جاتی ہے،تمام متعلقہ اداروں کو اس الرٹ کے دوران ضروری احتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین