Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رحیم یار خان ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے رحیم یار خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد ریسکیو سروسز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی استعداد کار کو جانچنا تھا۔

ہنگامی مشق میں دو منٹ سے کم وقت کے ایمرجنسی رسپانس ٹائم کو حاصل کیا گیا،ریسکیو فائر فائٹنگ، سول ایوی ایشن، شیخ زید ہسپتال، پی اےایف نے حصہ لیا،رینجرز، پولیس اور 1122 کی بھی مشق کا حصہ بنے۔

ائرپورٹ فل اسکیل مشق کا انعقاد ہر دوسرے سال کیا جاتا ہے،فل اسکیل ہنگامی مشق شہری ہوابازی تنظیم ‘اکاو’ ضوابط کی پیروی میں کی جاتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین