Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

روسی گیس پر انحصار کا خاتمہ، جی7ممالک گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے، مجوزہ اعلامیہ کا متن

Published

on

دنیا کے سات امیر ملکوں کے گروپ جی 7 کے سربراہ اجلاس کے اعلامیہ کا ابتدائی متن سامنے آیا ہے، جس کے مطابق روس سے گیس کی امپورٹ پر انحصار ختم کرنے کے لیے عارضی طور پر گیس کے شعبے میں سرکاری سطح پر سرمایہ کاری کو مناسب قرار دیا گیا ہے۔

تجویز کردہ اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ روس پر توانائی انحصارختم کرنے کے لیے سرکاری سرمایہ کاری سے ایسے منصوبے شروع کئے جائیں جو ماحولیات پر اثر انداز نہ ہوں۔

روس یوکرین جنگ کے بعد ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ سمیت یورپ کو توانائی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے، اس پر قابو پانے کے لیے جی 7 گروپ کے مرکزی بنکوں نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ قیمتوں میں استحکام اور افراط زر پر قابو پانے کے مضبوط عزم پر قائم ہیں۔

مجوزہ اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت نے کووڈ 19، یوکرین جنگ سمیت کئی جھٹکوں کے خلاف مزاحمت دکھائی ہے،اس کے باوجود، ہمیں عالمی اقتصادی نقطہ نظر کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال پر  چوکنا رہنے اور اپنی میکرو اکنامک پالیسی میں لچکدار رہنے کی ضرورت ہے۔

دنیا کے امیر ملکوں کے گروپ جی 7 کا سربراہ اجلاس جاپان کے شہر ہیروشیما میں جاری ہے اور گروپ کے رکن ملکوں کے وزرا خزانہ اور مرکزی بنکوں کے سربراہ تین روزہ سربراہ اجلاس کے اختتام پر ہفتہ کے روز حتمی اعلامیہ جاری کریں گے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین