Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

17 صدی کے عظیم ڈچ مصور کی تصویروں کے ٹیٹوز دنیا کے معروف باڈی آرٹسٹ سے بنوائیں

Published

on

دنیا بھر میں معروف ہالینڈ کے باڈی آرٹسٹ ہینک شفماکر اور ان کی ٹیم ہالینڈ کے عظیم مصور ریمبرانٹ کے شاہکار تصویری نمونے ایمسٹرڈیم کے کے میوزیم میں جو ریمبرانٹ کا گھر تھا، میں ایک سٹوڈیو میں ٹیٹو بنوانے کے شوقینوں کے جسموں پر کھود رہا ہے۔

ایمسٹرڈیم کے میوزیم میں اس ایونٹ کو ’ غریبوں کا ریمبرانٹ‘ کا نام دیا جا رہا ہے، کیونکہ ریمبرانٹ کے مصوری کے شاہکار انتہائی کم قیمت پر ٹیٹو کے شوقینوں کے لیے ان کے جسموں پر بنائے جا رہے ہیں، ٹیٹو کے سائز کے اعتبار سے یہ ٹیٹوز 100 سے 250 یورو ( 272 ڈالر) میں بنائے جا رہے ہیں۔

باڈی آرٹسٹ شفماکر کا کہنا ہے کہ اگر آپ ریمبرانٹ کی بنائی پینٹنگز خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس بے حساب دولت ہونی چاہئے لیکن ہم مناسب رقم میں اس کی تصویریں بنا رہے ہیں جو ہمیشہ آپ کے جسم پر موجود رہیں گی۔

شفماکر ہنستے ہوئے کہتے ہیں آپ ریمبرانٹ کی تصویروں کے ساتھ ساحل سمندر پر موج مستی بھی کر سکتے ہیں ( آرٹ کا کوئی نادر نمونہ ہوا اور نمی سے بچا کر محفوظ کیا جاتا ہے)

ٹیٹو بنانے کا یہ ایونٹ ایک ہفتے کے لیے سجایا گیا تھا لیکن اس کی بکنگ پہلے 15 منٹ میں پوری ہو گئی تھی اس کے باوجود اب بھی ٹیٹو کے شوقینوں کو مایوس واپس نہیں بھیجا جا رہا۔

میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد لوگوں کو میوزیم کی جانب راغب کرنا ہے۔ میوزیم میں ریمبرانٹ کے بنائے نادر نمونے محفوظ کئے گئے ہیں اور میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ریمبرانٹ ہمیشہ زندہ رہے۔

سب سے پہلا ٹیٹو اس میوزیم میں کام کرنے والی خاتون نے  بنوایا، یہ ریمبرانٹ کے بنائے ایک ایشین ہتھنی کا عکس ہے جو اس نے 17 ویں صدی میں بنایا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین