آرٹ
گول گپے والا، احمد رشدی کے گانے کا ری میک، امجد رانا پرانے گیتوں کو دوبارہ متعارف کرانے میں مصروف
معروف گلوکار اورکینڈل ڈانسر،امجد رانا، معروف سنگراحمد رشدی کے مقبول عام گانے، گولے گپے والا، کو ری میک کررہے ہیں۔ گانے کی ویڈیو کی عکس بندی جاری ہے۔ گانا رواں ماہ کے وسط میں نئے انداز کے ساتھ ریلیز کیا جائےگا۔اداکارمحمد علی اوراداکار مصطفیٰ قریشی کے ہم شکل کردار بھی گانے میں پرفارم کررہے ہیں۔
گانے کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد اس ویڈیو کی عکس بندی شروع کردی گئی ہے۔ اردوکرانیکل سے بات کرتے ہوئے گلوکارامجد رانا نے کہاکہ وہ ان دنوں اپنے فن سے جدت لارہے ہیں،جس کی ابتدا میں انہوں نے پاکستان فلم اورریڈیو کے معروف پلے بیک سنگراحمد رشدی کے گانے گول گپے والا کا انتخاب کیا ہے۔
اس گانے کو انھوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن عمران ساجن دے رہیں۔ امجد رانا کے مطابق اس گانے کے ذریعے وہ احمد رشدی کے فن کو ٹریبیوٹ پیش کررہے ہیں۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ویڈیو میں ماضی کے معروف اداکار، شہنشاہ جذبات محمد علی اورپنجابی اوراردو زبان کے مشہوراداکار مصطفیٰ قریشی کے لب ولہجے کو شامل کیا گیا ہے۔دونوں اداکاروں کے ہم شکل آرٹسٹ ویڈیو میں پرفارم کرینگے۔
امجد رانا نے بتایا کہ گانے کی آڈیو ریکارڈنگ کے بعدعکس بندی ان دنوں شہر کے مختلف مقامات پرجاری ہے۔ ویڈیو اگلے 15دن میں ریلیز کردی جائیگی۔ امجد رانا کا کہناہے کہ اگلے مرحلے میں وہ 1971ء میں بننے والی فلم، خاموش نگاہیں، کے لیے کامیڈین منورظریف پرپکچرائز کیے گئے گانے، الف سے اچھی گ سے گڑیا ج سے جاپانی، کو ری میک کررہے ہیں۔
سنگراحمد رشدی نے گانا، گول گپے والا،1962ء میں فلم، مہتاب، کے لیے ریکارڈ کرایا تھا۔یہ گاناپاکستان کے ہمہ جہت اداکارعلاؤالدین پرپکچرائز ہوا تھا۔61برس گذرنے کے باوجود اس گانے کی مقبولیت روز اول جیسی ہے۔خاص طورپرگلی،محلوں میں ٹھیلوں پرگول گپے فروخت کرنے والی ریڑھی بان اس گانے کی ریکارڈنگ کے ساتھ کسی بھی محلے میں داخل ہوتے ہیں،اوریوں گول گپے خریدنے والوں کی بھیڑ لگ جاتی ہے،جس میں تقریبا ہرعمر کے افراد شامل ہوتے ہیں،تاہم بچوں کی اس موقع پرخوشی دیدنی ہوتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی