Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

جو چاہتا تھا وہ مل گیا، 2026 کا ورلڈ کپ کھیلنا مشکل ہے، لیونل میسی

Published

on

ارجنٹینا کے فٹبال سپر سٹار لیونل میسی  چائنہ میں موجود ہیں  ،جہاں ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے درمیان انٹرنیشنل فرینڈلی  میچ کھیلا جائے گا، حال ہی میں سٹار فٹبالر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ  “2022 میرا آخری ورلڈ کپ تھا اور اس میں فتح حاصل کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے ، 2026 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں میری عمر 39 سال ہو گی ، میں دیکھوں کا کہ میری فٹنس اور پرفامنس کیسی ہے اور اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اگلا ورلڈ کپ کھیل پاؤں گا” ۔

میسی تاریخ رقم کرنے والے فٹبالر:

میسی دنیائے فٹبال  کے سارے بڑے ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں ، انکی ٹرافی سیکشن میں بس ایک فٹبال ورلڈ کپ کی کمی  تھی جو انہوں نے 2022 میں کھیلے جانے والا ورلڈ کپ اپنے نام کر کے پوری کر لی، 7 بار کے بیلن ڈار ونر میسی کو فٹبال گریٹس میں گنا جاتا ہے، وہ اسپینش فٹبال کلب بارسلونا  کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی  تاریخ رقم کر چکے ہیں۔

میسی نے انٹر  میامی جوائن کر لیا:

ارجنٹینا کے فٹبال سپر اسٹار نے اپنی پہلی محبت بھلا کر سعودی دولت ٹھکرا کر امریکن فٹبال لیگ”میجر سوکر لیگ” جوائن کر لی ہے،لیونل میسی نے جب فرانس کا کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) چھوڑا تو  ان کو یورپ سمیت مختلف دنیا بھر سے آفرز آئیں، لیکن میسی نے امریکا جانے کا فیصلہ کیا اور میجر سوکر لیگ کلب انٹرمیامی جوائن کر لیا۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین