دنیا
بھارت میں آبادی کنٹرول پروگرام، اجتماعی شادیوں کے سرکاری پروگرام میں مانع حمل دوائیں تقسیم
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام شروع کر رکھا ہے،جسے مکھ منتری ویواہ نکاج یوجنا کا نام دیا گیا، سرکاری سطح پر غریب جوڑوں کی شادی انوکھا کام نہیں لیکن اس پروگرام کے تحت اجتماعی پروگرام میں شریک جوڑوں کو تحفے میں دیئے گئے میک اپ باکس سے مانع حمل گولیاں اور کنڈوم پائے گئے ۔
اجتماعی شادی کا ایک پروگرام وزیراعلیٰ کے پروگرام کے تحت پیر کے روز بھوپال کے جھبوآ ضلع میں ہوا۔اس پروگرام میں 296 جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔ اس سکیم کے تحت جوڑوں میں شادی کا سامان بانٹا گیا، اس میں میک اپ باکس بھی تھے، ان میک اپ باکسز میں سے مانع حمل گولیاں اور کنڈومز بھی تھے۔
جب اس حوالے سے ضلع کے اعلیٰ افسر بھورسنگھ راوت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے الزام ضلع کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پر ڈال دیا اور کہا کہ یہ ممکن ہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے یہ کنڈوم اور مانع حمل گولیاں تقسیم کی ہوں، جو خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کی آگہی کا حصہ ہو۔
ضلعی حکام نے بتایا کہ اس تقریب میں شادی کرنے والے ہر جوڑے کو 49 ہزار روپے براہ راست دیئے گئے، ضلعی انتظامیہ کھانے پینے، ٹینٹ کی ذمہ داری ان کی تھی، تحائف تقسیم کرنا ان کے ذمے نہیں تھے۔
مدھیہ پردیش میں اجتماعی شادیوں کا یہ پیغام 2006 میں شروع کیا تھا، اس سکیم کے تحت حکومت دلہن کے خاندان کو 55 ہزار روپے دیتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی