ٹاپ سٹوریز
یونان کشتی حادثہ، آزاد کشمیر سے 12 انسانی سمگلر گرفتار، پیر کو ملک میں یوم سوگ
ہر سال ہزاروں پاکستانی نوجوان بہتر زندگی کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں خطرناک سفر کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز یونان کے قریب زنگ آلود ٹرالر ڈوبنے سے 300 پاکستانی ہلاک ہو گئے تھے۔
آزاد کشمیر میں پولیس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے 12 افراد کو گرفتار کیا جو مقامی نوجوانوں کو یورپ جانے کے لیے لیبیا بھیجنے میں ملوث تھے۔
سینئر افسر خالد چوہان نے کہا کہ پولیس نے مشتبہ افراد کو انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اٹھایا۔ مقامی لوگوں کو لالچ دینے، پھنسانے اور ان سے بھاری رقم حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک بھیجنے میں ان کے مبینہ کردار کے لیے پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مشترکہ بیان کے مطابق کشتی پر 400 سے 750 کے درمیان افراد سوار تھے۔
ہفتے کے روز، پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ 12 شہری زندہ بچ گئے ہیں، لیکن اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔
امیگریشن کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ یہ تعداد 200 سے تجاوز کر سکتی ہے۔
پیر کو قومی یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لوگوں کی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں “سخت سزا” دی جائے گی۔
وزیراعظم دفتر نے ایک بیان میں کہا، “وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بنیادی طور پر پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان یورپ میں داخل ہونے کے لیے اکثر ایران، لیبیا، ترکی اور یونان کے راستے استعمال کرتے ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں