Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یونان کشتی حادثہ، پنجاب میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 6 ملزم گرفتار

Published

on

یونان کشتی حادثہ کے شکار افراد کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام ادارے متحرک ہو گئے ایف آئی اے نے دو مزید ملزمان گجرات سے عظمت علی اور سیالکورٹ سے عابد حسین کو گرفتار کر لیا.

پنجاب بھر میں انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں۔ پولیس یونان کشتی حادثہ  میں جاں بحق ہونے والوں کو لیبیا بھجوانے  کے مرکزی ملزم کے قریبی ساتھی ممتاز آرائیں کو رات گئے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے موبائل فون ڈیٹا اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں ہیں پنجاب پولیس اس کی گرفتاری کے بعد اس کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کرنے جا رہی ہے۔

گجرات سے ایک اہم ملزم کو بھی ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے ملزم کا نام عظمت بتایا جا رہا ہے ملزم نے یونان بھیجنے کے لئے متعدد افراد سے پیسے وصول کئے تھے۔

سیالکورٹ سے بھی ایک ملزم عابد حیسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ایف آئی اے حکام اور پولیس نے کل گرفتار ملزمان کی تعداد 6 بتائی ہے جن کو عدالتوں میں پیش کیا جارہا ہے اور ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین