Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یونان کشتی حادثہ، گجرات سے ایک انسانی سمگلر اور دو ساتھی گرفتار

Published

on

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کے لوحقین کی اطلاع اور نشاندہی مرکزی ملزم اور سرغنہ وقاص احمد کو گجرات اس کے گھر سے گرفتار کر لیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے یونان میں حادثہ کا شکار ہوجانے والے بدنصیب خاندانوں کی اطلاع اور نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوئے وقاص احمد نامی شخص کو گجرات سے گرفتار کیا اوراس سے خطیر رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق وقاص کئی برسوں نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے اور کئی بار ایف آئی اے کو اس کی شکایات موصول ہوئیں مگر سیاسی اثر و رسوخ  کی وجہ سے بچ جاتا رہا۔

حالیہ حادثہ کے بعد بڑی کاروائی ہوئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے دیگر کئی ساتھی اب تک فرار ہیں۔

ملزم نے گرفتاری کے فوری بعد اقبال جرم کر لیا، ذرائع کے مطابق یونان حادثہ کے  بدنصیب خاندانوں کی جانب سے ایف آئی اے کو بتایا گیا کہ وقاص نے ان سے یورپ بھیجنے کے لئے فی کس 23 لاکھ کی رقم وصول کی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق وقاص سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور اس کے دو دیگر ساتھی شبیر اور ساجد کو گجرات سے ہی گرفتار کر لیا گیا ہےاور جلد ہی اس کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین