Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کیا پی سی بی کو رولز کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کیا گیا؟ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے رپورٹ مانگ لی

Published

on

Has the PCB been placed under the Prime Minister's Secretariat as per the rules? The Standing Committee of the National Assembly asked for a report

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین ثناء اللہ خان مستی خیل کی زیرصدارت ہوا،چیئرمین کمیٹی نے استفسار کہ خبروں میں آیا ہے کہ اولمپکس میں کھلاڑی چند گئے ہیں اور اہلکار زیادہ گئے ہیں؟قائمہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت سے نکال کر وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے پر  اظہار تشویش کیا اور کہا کہ کیا رولز کے مطابق پی سی بی کو وزارت سے نکالا گیا ہے؟ کمیٹی نے رپورٹ طلب کرلی،کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پانچ سال کی کارکردگی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ حکام نے بریفنگ دی، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے بتایا کہ سی سی آئی کا سیکرٹریٹ پہلے ہی وزرات آئی پی سی سے الگ ہوچکا ہے،ہمارے پاس 44 رجسٹرڈ فیڈریشنز ہیں۔

رکن کمیٹی جمشید دستی نے کہا کہ ان فیڈریشنز کی حالت ہی بتادیں زندہ ہیں یا مر گئیں ہیں؟ چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ خبروں میں آیا ہے کہ اولمپکس میں کھلاڑی چند گئے ہیں اور اہلکار زیادہ گئے ہیں؟
قائمہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت سے نکال کر وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے پر اظہار تشویش کیا،کیا رولز کے مطابق پی سی بی کو وزارت سے نکالا گیا ہے؟ کمیٹی نے رپورٹ طلب کرلی۔
کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پانچ سال کی کارکردگی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین