لائف سٹائل
دل دہلا دینے والی خبر،سیاہ دن، شوبز ستاروں کاعمران خان کی گرفتاری پر ردعمل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر فنکار برادری کی جانب سے ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ماہرہ خان ، قرۃالعین بلوچ، مایا علی، صباء قمر سمیت دیگر شوبز ستاروں کی جانب سے گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے عمران خان کی گرفتاری کی خبر کو دل دہلا دینے والی خبر قرار دیا۔صبا قمر نے چئیرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پرکہا کہ یہ ملک اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔
مایا علی نے 9 مئی کو قوم کے لیے سیاہ دن قرار دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرلکھا کہ اُنہیں اپنا کپتان رینجرز کے ہاتھوں میں دیکھ کر دُکھ ہو رہا ہے۔
اداکارہ مشی خان،کنزہ ہاشمی، گلوگارہ قرۃالعین بلوچ اور ٹی وی شو میزبان متھیرا کی جانب سے گرفتاری کو افسوسناک قراردیا گیا اورجس انداز سے گرفتاری عمل میں آئی اس پر غصے کا اظہار کیا گیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ روز رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی