پاکستان
لاہور میں قیامت کی گرمی، 3 شہری ہلاک، دو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل
لاہور بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے نے ایک خاتون سمیت تین افراد کی جان لے لی،ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کے پی کے سے بتایا جا رہا ہے ۔
گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں میں سے 32 سالہ واجد علی کے پی کے کا رہائشی تھا جو لاہور میں کسی کام کے سلسلہ میں آیا تھا اور داتا دربار پناہ گاہ میں ٹھہرا ہوا تھا۔
لاری اڈہ کے علاقے میں گرمی کی شدت سے بیہوش ہونے والا 57 سالہ نامعلوم شخص یکی گیٹ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
گارڈن ٹائون کے علاقہ میں ایک خاتون نسیمہ بی بی شدید گرمی کے باعث سڑک پر بیہوشی کی حالت میں گری اور بعدازاں دم توڑ گئی۔
پولیس نے تمام لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے ان کے لوحقین کو اطلاع دینا شروع کر دی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق دو مزید افراد تشویش ناک حالت میں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور