Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب،21 اگست کو ہیڈ اسلام میں بڑے سیلاب کا خطرہ

Published

on

پی ڈی ایم اے  نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلندہوگئی۔پانی کا بہاؤ 2لاکھ 78 ہزار ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال  ہے۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا  سیلاب ہے۔گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلند اور بہاؤ 2لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے ۔تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ تک بلند ہو چکی ہے ۔ فتح محمد پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہے

۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سلیمانکی ہیڈ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ہیڈ سلیمانکی سے 80 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے،ہیڈ اسلام کے مقام پر 21اگست سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے،  ستلج میں سیلابی صورت حال کا انحصار ہریکے اور فیروز پور میں بہاﺅ پر ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے 21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں، تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں، دریائے ستلج سے ملحقہ انتہائی قریبی بستیوں کو خالی کروایا جارہا ہے،ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو فوڈ شیلٹر ز ادوایات بوٹس اور دیگر اشیاء ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے سیلابی پانی سے بچاﺅ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پانی کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے۔دریاں ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہے ، انتظامیہ دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین