Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے، رانا مشہود

Published

on

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہاکی کی بہتری کے لیے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ہیں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

رانا مشہود احمد خان نے قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اذلان کپ کے لئے جو دو کیمپ الگ الگ لگائے گئے اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو کافی تجسس تھا، اس معاملے کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے تاکہ بات جیت کے زریعے مسئلہ حل کیا جائے ، کھلاڑیوں کے پاس دن کم تھے لیکن امید ہے یہ اچھا کھیلیں گے، ہماری حکومت ہمیشہ کھیلوں کو سپورٹ کیا۔

رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ہیں ہاکی فیڈریشن ک مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

انہون نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔اور انشاء اللہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گےپاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کھیلوں میں کامیابی سےہی قوموں کا مورال بلند ہوتا ہے، خوشی ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام  نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور تمام اسٹیک ہولڈر اس میں مبارکباد کے مستحق ہیںکھیلوں کو فروغ دینا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، ملک کے تمام میدانوں کو کھلاڑیوں سے بھرا دیکھنا چاہتے ہیں جلد ہی ہم پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈز آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ میں پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین