Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

موٹاپے سے بچنے کے لیے کتنے قدم چلنا ضروری ہے

Published

on

ریسرچ بتاتی ہے کہ انسان  کا وزن  بلوغت سے لے کر درمیانی عمر تک سالانہ ایک سے دو پاؤنڈ وزن بڑھتا ہے، آہستہ آہستہ یہ وزن اسے موٹاپے کا شکار کردیتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ موٹاپے سے  بچنے  کا حل واک ہے،لوگ  زیادہ واک کر کے موٹاپے  کے خطرے سے بھی بچ سکتے ہیں اورذیابیطس، نیند کی کمی، ہائپر ٹیشن  سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ہائپر ٹیشن اور ذیابیطس سے بچنے کے لیے کم از کم آٹھ ہزار سے نو ہزار قدم یومیہ واک ضروری ہے۔  ایک اور ریسرچ میں پتہ چلا کہ اگر کوئی ہر روز اکیس منٹ تینتالیس سیکنڈ  واک کرتا ہے تو اموات کے ایک تہائی اسباب سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں  کہ بالغ افراد روزانہ 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی کریں جیسے تیز تیز چلنا، رقص کرنا، سائیکل چلانا، ٹینس کھیلنا، واٹر ایروبکس اور ہر ہفتے میں دو دن پٹھوں کو مضبوط بنانے کی ورزش۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کوئی روزانہ 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی کرتا ہے اور اس کے ساتھ  سبزیوں، پھلوں پر مشتمل خوراک لیتا ہے، نیند پوری لیتا ہے اور لوگوں سے میل جول  رکھتا ہے تو یہ ایک جادوئی نسخہ ہے ہمیشہ جوان رہنے کا نسخہ۔

محققین  کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ 4 میل چلتے ہیں ، تقریبا 8،200 قدم ، ان کے موٹے ہونے یا نیند کی کمی کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

دس ہزار قدم ہی کیوں؟

ریسرچ میں معلوم ہوا کہ جس قدر زیادہ قدم چلیں گے اس قدر طبی فوائد بڑھتے چلے جائیں گے اور یہ فوائد دس ہزار قدم تک بڑھتے رہے لیکن اس کے بعد یہ اثرات ختم ہو گئے۔ اس لیے واک کے دوران قدم گننا ضروری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین