Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

خاتون اتھلیٹ پر بچوں کا دباؤ کس قدر ہوتا ہے؟ امریکا کی نیا علی نے سب بتا دیا

Published

on

امریکا کی نیا علی 100 میٹر ہرڈل ریس میں اپنا کھویا ٹائٹل دوبارہ جیتنے کے لیے بڈاپسٹ کے میدان میں پوری جان لڑائیں گی اور سٹیڈیم میں ان کے تین بچے بھی موجود ہوں گے جو نیا کے مطابق ان کے سب سے سخت ناقد ہیں۔

34 سالہ نیا علی 2019 کی عالمی چیمپیئن ہیں لیکن کھویا اعزاز واپس پانے کے امکانات اس وقت اور بھی مشکل ہو گئے ہیں کیونکہ نائیجیریا کی عالمی ریکارڈ ہولڈر اور دفاعی چیمپئن ٹوبی اموسن کو گزشتہ ہفتے ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ نے ڈوپنگ کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا اور ٹوبی کو ریس میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔

علی شاندار فارم میں ہیں — وہ اس سال موناکو ڈائمنڈ لیگ میٹ میں 12.30 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ دنیا میں سب سے آگے ہیں اور ٹرائلز میں انہیں یو ایس چیمپئن کا تاج پہنایا گیا۔

نیا علی، جو اس سال مئی میں اپنے تیسرے بچے کو جنم دینے کے بعد 2021 میں تاخیر سے ہونے والے ٹوکیو اولمپکس سے محروم ہو گئی تھیں، کہتی ہیں کہ انہوں نے پیشہ ورانہ زندگی اور گھریلو زندگی کو الگ رکھا ہے۔ تاہم، اگر وہ اپنے بچوں کی توقعات پر پورا نہیں اترتی ہیں تو وہ ان کی تنقید سننے کو تیار ہیں۔

نیا علی نے اپنے بچوں کے متعلق کہا کہ وہ مجھے بہت عاجز رکھتے ہیں، وہ سیدھے نشانے باز ہیں ، جب وہ مجھے ریس کرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس کے فوراً بعد انہیں ویڈیو مل جاتی ہے۔ اگر میں نہیں جیتتی تو وہ پوچھتے ہیں ‘کیا ہوا؟ آپ پچھلی بار گری تھیں، شاید آپ اس سے ٹھیک نہیں ہوئیں؟وہ میرے سخت ترین نقاد ہیں، مجھ پر دباؤ ڈالے رکھتے ہیں۔

تاہم نیا علی کہتی ہیں کہ ان کے شوہر اور بچے ان کی حمایت اور مدد بھی بہت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ جب میں تربیت سے گھر آتی ہوں تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں مجھ پر کتنا فخر ہے۔وہ پھر مجھے اکیلا چھوڑ دیتے ہیں دیتے ہیں اور باہر جا کر کھیلتے ہیں۔وہ کھیل کے مقابلے کی نوعیت کو سمجھتے ہیں اور وہ خاندانی اقدار کی حقیقی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔وہ مجھے مضبوط رکھتے ہیں۔ میں پرجوش ہوں کہ وہ یہاں ہوں گےاور پھر مجھ پر دباؤ ڈالیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین