Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سوئنگ ہوتی گیند کیسے کھیلیں؟ بھارتی بلے باز بابر اعظم اور کین ولیمسن سے سیکھیں، ناصر حسین

Published

on

اوول میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل  میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجا لیا، 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی بلے بازوں کو بابراعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنے چاہئے کہ جب گیند سوئنگ ہو رہی تو بیٹنگ کیسی کرنی ہے۔

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ مجھے بھارتی کھلاڑیوں کی  بیٹنگ دیکھ کر  بہت مایوسی ہوئی  ، انہو ں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ فینز مجھے تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹرز کو بابراعظم  اور کین  ولیمسن  کی بلے بازی کو دیکھنا چاہیئے کہ جب گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی ہو تو پیسر کو کیسے کھیلنا ہے، بابراور کین دونوں سوئنگ ہونے والی گیند کو جلدی نہیں بلکہ پر سکون ہو کر لیٹ کھیلتے ہیں۔

سابق انگلش کپتان اپنے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ پر ہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین