کھیل
سوئنگ ہوتی گیند کیسے کھیلیں؟ بھارتی بلے باز بابر اعظم اور کین ولیمسن سے سیکھیں، ناصر حسین
اوول میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجا لیا، 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی بلے بازوں کو بابراعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنے چاہئے کہ جب گیند سوئنگ ہو رہی تو بیٹنگ کیسی کرنی ہے۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ مجھے بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ، انہو ں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ فینز مجھے تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹرز کو بابراعظم اور کین ولیمسن کی بلے بازی کو دیکھنا چاہیئے کہ جب گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی ہو تو پیسر کو کیسے کھیلنا ہے، بابراور کین دونوں سوئنگ ہونے والی گیند کو جلدی نہیں بلکہ پر سکون ہو کر لیٹ کھیلتے ہیں۔
سابق انگلش کپتان اپنے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ پر ہیں۔