Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حیدر آباد، سکھر موٹروے سکینڈل، تحقیقات نیب کراچی کو منتقل

Published

on

حیدرآباد اور سکھر موٹر وے اسکینڈل میں اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کراچی اور سکھرایف آئی اے/اینٹی کرپشن سے نیب کراچی  منتقل ہوگئیں۔

نیب کراچی نے ملزموں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ مقدمات بھی درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مٹیاری ضلع سے متعلقہ 86 کروڑ روپے وصول اور1 ارب 20 کروڑ کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے موٹروے کے لئے زمین خریداری کی مد میں ضلع مٹیاری اور نوشہرو فیروز انتظامیہ کو 7 ارب سے زائد موصول ہوئے، مٹیاری اورنوشہرہ فیروز اضلاع سے مجموعی طورپرخرد برد کی مالیت  پونے 5  ارب روپے سے زائد ہے۔

مٹیاری ضلع سے نکالی گئی رقم  2 ارب 37 کروڑجبکہ خرد برد رقم کی مالیت ایک ارب 81 کروڑ تھی،ضلع نوشہرو فیروز سے 3 ارب 40 کروڑ نکالے جبکہ 2 ارب 85 کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی۔
مقدمے میں وصول کیش رقم اور ضبط جائیدادوں کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ روپے ہے،مقدمے میں 2 ڈپٹی کمشنر،ایک اسسٹنٹ کمشنر سمیت 20 ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین