ٹاپ سٹوریز
آرمی چیف کوپیغام بھیجااقتدارملا توڈی نوٹیفائی نہیں کروں گا،عمران خان کادعویٰ، دوبارہ گرفتاری پرسنگین ردعمل کی وارننگ
چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے دوران اپنے وکلا اور صحافیوں سے بات چیت میں موجودہ حالات کے متعلق چند انکشافات کئے اوردوبارہ گرفتاری کی صورت میں پرتشدد مظاہروں اور شدید ردعمل کی وارننگ دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے وکیل حامدخان اورصحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے گرفتاری کے وقت سر پر ڈنڈا مارا گیا۔نیب کارویہ میرے ساتھ ٹھیک تھا۔ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دارملکی سکیورٹی سے متعلقہ شخصیات ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف کو ڈر ہے کہ اگر میں حکومت میں آیا تو انہیں ڈی نوٹیفائی کردوں گا۔جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا وہ فوج کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
عمران خان نے انکشاف کیاکہ میں نےکئی بارآرمی چیف کو پیغام بھجوایا کہ اقتدار ملنے کی صورت میں انہیں ڈی نوٹیفائی نہیںکروں گا۔ عمران خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مجھ پرجوڈیشل کمپلیکس میں دوسری بارقاتلانہ حملہ کیا گیا ۔میں اگر جوڈیشل کمپلیکس کے اندر چلا جاتا تو مجھے قتل کردیاجاتا۔جوڈیشل کمپلیکس پرایجنسیوں کا مکمل کنٹرول تھا۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ممکنہ ریلیف کے بعددوبارہ گرفتاری کے خدشات پربھی لیگل ٹیم سے بات کی۔ عمران خان نے اپنے وکیل حامد خان سے رابطہ کر کے بتایا کہ پنجاب پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود ہے۔
عمران خان نے گزشتہ روز چیف جسٹس سپریم کورٹ کے اصرار کے باوجود پرتشدد مظاہروں کی مذمت سے انکار کیا تھا اور جواز پیش کیا تھا کہ وہ ان مظاہروں سے بے خبر ہیں، انہیں جہاں دوران حراست رکھا گیا وہاں ٹی وی کی سہولت موجود نہیں ۔
عمران خان نے حامد خان ایڈووکیٹ سے کہا کہ میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کر رہا ہوں۔اگر دوبارہ گرفتار کیا تو پھر وہی رد عمل آئے گا،میں نہیں چاہتا کہ پھر سے وہی صورتحال ہو
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں