Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

دعا ہے عمران خان کا انجام مجیب جیسا نہ ہو، خواجہ سرا بھی انقلابی ہوچکے ہیں، رانا ثنا

Published

on

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراتی الیکشن کے لئے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے جس بھی رہنما نے صدر کے لئے الیکشن لڑنا ہے، وہ کل صبح تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ہم وصول کرنے کے لئے بیٹھے ہیں۔ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو مقبول اور عوامی جماعت بنایا۔ عمران خان  کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں مجیب الرحمن کے انجام سے بچائے، ڈائیلاگ سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اب خواجہ سرا بھی انقلابی ہو چکے ہیں۔

لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کے استعفے کے بعد نئے پارٹی صدر کے عہدے کا انتخاب ہونے جا رہا ہے،قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو عوامی اور مقبول ترین جماعت بنایا۔کوئی بھی معزز رکن صدر کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں مجیب الرحمان کے انجام سے بجائے۔ وہ 13 سالوں سے کسی سیاسی جماعت یا سیاسی لوگوں سے بات چیت کو تیار ہی نہیں
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض تو کیا، آج کل تو ملک میں خواجہ سرا بھی انقلابی بنے ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین