Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز، شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑوں گی، مریم کے لیے صنم جاوید کافی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Published

on

دہشت گردی عدالت میں

ڈاکٹر یاسمین راشد نے چار نشستوں سے کاغذات جمع کرانے اور نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ غیررسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف  دنوں بھآئیوں کے مقابلہ میں الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراؤں گی،میریم نواز کیلئے تو ہماری  صنم جاوید ہی کافی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن قریب ہے  ایک اور مقدے میں گرفتاری ڈال کر لے آئے،یہ جو مرضی کر لیں الیکشن میں حصہ ضرور لوں گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نظر آرہا ہے مجھے کبھی الیکشن سے پہلے رہا نہیں کریں گے،ہمارے کارکنوں کی ایک مقدمے میں ضمانت ہوتی ہے دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،جیل سے 4 سیٹوں پر الیکشن کیلئے کاغذات جمع کراؤں گی۔

اس موقع پر سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے،پی ٹی آئی کے کسی بھی ایونٹ کومیڈیا پر نہیں دکھایا جا رہا،سب سیاسی جماعتیں کارنر میٹنگ اور جلسے کر رہی ہے ،پی ٹی آئی کی اکر کوئی کارنر میٹںگ ہوتی ہے تو  پولیس کارکنوں کو  اٹھالیتی ہے،کارکنوں کو کارنر میٹنگ سے ااتھا کر نو مئی کے مقدموں میں ڈال دیا جاتا ہے،پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین