پاکستان
عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم تم لوگوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، شہریار آفریدی کی اسلام آباد میں گفتگو کی ویڈیو وائرل
تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کارکنوں کو پرامن احتجاج کی تلقین کر رہے ہیں لیکن شہریارآفریدی کارکنوں کو اشتعال دلاتے نظر آتے ہیں۔
شہریار آفریدی کی ایک ویڈیو میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم خود کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ تم لوگوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا مخاطب حکمران ہیں یا ادارے،یہ واضح نہیں۔
“عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم تو خود اپنے آپکو تباہ کریں گے تم لوگوں کو نہیں جینے دیں گے، یہ تم سے وعدہ ہے”۔ شہریار آفریدی کی اسلام آباد کشمیر ہائے وے پر گفتگو pic.twitter.com/hfM1UfW6Fw
— Rizwan Ghilzai (Student of Arshad Sharif) (@RizwanGhilzai) May 10, 2023
سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی کو کہنے سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم تو خود اپنے آپکو تباہ کریں گے لیکن تم لوگوں کو نہیں جینے دیں گے، یہ تم سے وعدہ ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شہریار آفریدی کی یہ ویڈیو کشمیر ہائی وے اسلام آباد کی ہے۔ اسی ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہپم لوگ پرامن ہیں اورپاکستان کی سوچ رکھتے ہیں لیکن کوئی ایسی چال نہ چلی جائے جس سے ایسا کچھ ہو جائے کے بعد میں آپ کو سنبھالنا مشکل ہو جائے۔
خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر سے تحریک انصاف کا قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، کشمیر ہائے وے پرعمران خان کے حق میں نعرے بازی جاری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی