تازہ ترین
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تو سڑکوں پر تحریک چلائیں گے، عمران خان
بانی پی ٹی ائی عمران خان نے سٹریٹ موومنٹ کیلئے پارٹی کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ مانا گیا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش ہوئی تو احتجاج کرینگے۔ اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا چاہیئے کہ قوم کدھر کھڑی ہے اور یہ کدھر۔ ان لوگوں نے ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے آمنے سامنے کر دیا ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں نواز شریف موجودہ حالات میں کسی چھوٹے سے گراؤنڈ میں بھی جلسہ کرکے دکھا دیں۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے حالات بنگلہ دیش سے زیادہ برے ہیں، حسینہ واجد نے ارمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنے لگائے ہوئے تھے، حسینہ واجد نے جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا،یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں، الیکشن سے پہلے نو مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہماری سٹیج جنہوں نے چرائی انہوں نے ہی نو مئی کیا، ہماری ادھی لیڈرشپ کو پکڑ کے جیل میں ڈالا گیا ادھی لیڈر شپ انڈر گراؤنڈ ہو گئی، باقیوں کو ویگو ڈالا کے ذریعے پارٹی چھڑوا دی چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے تھے،ارمی چیف نے انکی سپورٹ کی تھی، 8 فروری کو ان کا ساراپلان ناکام ہو گیا۔
عمران خان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جب لوگ باہر نکلے تو فوج نے اپنی عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا، حسینہ واجد نے طالب علموں پر جو ظلم کیا وہ بیک فائر ہوگیا، اس وقت پی ٹی ائی کے ساتھ 90 فیصد عوام ہے،خالدہ ضیاء کے ساتھ وہ عوام نہیں ہے جو پی ٹی آئی کے ساتھ پاکستان میں ہے، انہوں نے الیکشن میں بڑا فراڈ کیا ہے اپ ان کو خدشہ ہے ہلکے کھلیں گے تو ان کی ساری چوری اوپن ہو جائے گی یہ اسی لیے ٹریبونلز میں اپنے ججز کو بٹھانا چاہتے ہیں، ان کو معلوم ہوگیا ہے اتنا بڑا فراڈ کور نہیں ہو سکتا، راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہروایا گیا ہے، پٹن نے کہا نواز شریف کے حلقہ میں 74 ہزار ووٹ ڈالے گئے یہ مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دے رہے، پہلے انہوں نے دو صوبوں میں الیکشن نہ کروا کر ائین کی خلاف ورزی کی ہے، اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد نہ کر کے دوبارہ ائین شکنی کی جا رہی ہے۔۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی پارٹی کو سٹریٹ موومنٹ کا نہیں کہا نو مئی سے قبل بھی پرامن احتجاج کی کال نہیں تھی اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں،نو مئی کو انہوں نے خودآگ لگائی ہے،ائی ایس ائی نے فوٹیج چھپا رکھی ہے، میں سمجھ رہا تھا ملکی معیشت خراب ہے احتجاج نہیں کرنا چاہیے,موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت قائم کر کے ائین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائزعیسی کو چیف جسٹس تعینات کر سکے قوم انتظار کر رہی ہے لاوا پک چکا ہے صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا، یہ جو مرضی کر لیں پاکستانی فوج عوام پر گولی نہیں چلائے گی،میں کال دینے لگا ہوں لاوا پکا ہوا ہے لوگ تیار ہیں،میں ان کو وارن کر رہا ہوں، خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے،اب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آپ نے پاکستانی معیشت کو تباہ کر دیا اور سپریم کورٹ پہ بھی اب حملے کر رہے ہیں اگر اپ پاکستان میں ائین توڑیں گے تو نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس لیے نہیں مان رہا ہے کیونکہ قاضی فائض عیسی کو مزید بٹھانا چاہتے ہیں۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیخ حسینہ واجد نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں میری حکومت امریکہ نے ختم کی اپ نے بھی اپنی حکومت گرانے کا امریکہ پہ لگایا تھا؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ ہمارے پاس سائفر کی شکل میں امریکہ کے خلاف ایف ائی ار موجود ہے، مجھے نہیں پتہ حسینہ واجد کے پاس کیا معلومات ہے۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا اپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ٹریبونلز میں یہ اپنے جج بٹھانا چاہتے ہیں،لاہور اور اسلام اباد کے حلقوں کا حوالہ دیتے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے خلاف دائر ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر ہائی کورٹ سے سٹے حاصل کر رکھا ہے؟ بانی چیئرمین نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے فراڈ کیا ہے ہم اس سے امید کریں کہ وہ انصاف دیں گے جب اپ کو ایمپائر پر شبہ ہو تو انصاف کس سے مانگیں؟ ہم نے اس لیے اسٹے حاصل کر رکھا ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ ایا ہے تفصیلی فیصلہ ابھی انا باقی ہے، سپریم کورٹ کے سینیئر جج نے بھی کہہ دیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل ہونا ہے تو اپ کیوں سٹریٹ موومنٹ کا اعلان کر رہے ہیں؟ بانی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو روکنے کے لیے انہوں نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ہے اور اب یہ ائین میں بھی ترمیم کرکےدو تہائی اکثریت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ایک اور سوال کہ ایسی خبریں ا رہی ہیں کہ آپ اور فوج کے کسی افیسرکے درمیان رابطے ہیں کیا اسٹیبلشمنٹ سے آپ کا رابطہ ہے ؟ بانی چیئرمین نے جواب دیا کہ ان کو جب معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں،حالانکہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، کوئی بات چیت نہیں،میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاستدانوں سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے،پی ٹی ائی مذاکرات نہیں کرے گی،اگر ہم سیاست دانوں سے مذاکرات کریں گے تو اس کا مطلب ہے ہم نے موجودہ حکومت کو تسلیم کرلیا۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے جو لوگ پس پردہ مذاکرات کر رہے ہیں خبر ہے کہ اپ نے جو ڈیمانڈز رکھی ہیں وہ ریجیکٹ ہو گئی ہیں؟ بانی چیئرمین نے جواب دیا کہ ہمارے مطالبات ریجیکٹ کرنے ہیں تو بیشک کر دیں میں بات ملک کیلئے کرنا چاہتا تھا۔پی ٹی ائی کی پاپولیرٹی بڑھتی جا رہی ہے آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں، مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔فوج اور حکومت میں ایسا فاصلہ کبھی نہیں دیکھا، فوج سارے پاکستان کی ہے, ایک آرمی چیف یا سیاسی پارٹی کی نہیں.
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں