ٹاپ سٹوریز
نیت میں کھوٹ ہوتا تو الیکشن نتائج مختلف ہوتے، وزیر داخلہ گوہر اعجاز
نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اگر ہماریہ نیت میں کھوٹ ہوت تو الیکشن نتائج مختلف ہوتے، سوشل میڈیا بند کرنے کا فیصلہ عوام کے تحفظ کے لیے تھا۔
وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ نیوز کانفرنس میں نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز نے کہا کہ اگر ہماری نیت میں کھوٹ ہوتا تو الیکشن کا یہ نتیجہ نہ ہوتا، موبائل،انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ ہمارا تھا الیکشن اتھارٹی کا واسطہ نہیں تھا،خیبرپختونخوا میں زیادہ تر ووٹ ایک جماعت کے آزاد امیدواروں کو دیاگیا،پنجاب میں بھی آزاد میدواروں کو ووٹ دیا گیا،ہمیں اس وقت صرف پاکستان کا سوچنا ہے،ملک کو معاشی مسائل درپیش ہیں،دہشت گردی کے واقعات میں 28 افرادجاں بحق ہوئے،دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے فوری اہم فیصلے کئے،قیمتی جانیں بچانے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی،ہمیں ہر حال میں انسانی جانوں کا تحفظ عزیز تھا،جانتے تھے موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنےسےتنقید کرناکاسامنا کرنا پڑےگا۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ رپورٹس موجود تھیں موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے،ملک بھر میں الیکشن کے دن شرپسندی کے56 واقعات ہوئے،انٹیلی جنس رپورٹ میں دونوں واقعات خودکش حملے نہیں تھے،دونوں حملے ڈیٹو نیٹو ڈیوائس سے کئےگئے،پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں،موبائل،انٹرنیٹ کی بندش کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا،عوام کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ دوبارہ بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔
نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد پر سکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے،ملک بھر میں بہترین سکیورٹی کے باوجود56 واقعات ہوئے،پاک فوج کے اہلکاروں نے عوام کی حفاظت کیلئے جانوں کی قربانی دی،عام انتخابات کا پرامن انعقاد بہت بڑا امتحان تھا،دہشت گردی کے واقعات پر بہت افسوس ہوا،قلعہ سیف اللہ کا واقعہ ہمارے لئے ایک سبق تھا،الیکشن کے روز 2 لیویز اور 7 اہلکار شہید ہوئے،الیکشن کےدوران 4 شہری بھی شہید ہوئے،گزشتہ روز شہادتیں ہمیں تحفظ دینے کیلئے ہوئیں۔
نگران وزیرداخلہ گوہراعجازنے کہا کہ لوگوں نے کہا فوری موبائل اور انٹرنیٹ بحال کیوں نہ کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے رات 2 بجے آکر پریس کانفرنس کی،الیکشن ایک بڑی مشق تھی جو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچی،الیکشن کمیشن اپنا کردار بہتر طریقےسے ادا کررہا ہے،8 فروری کا دن ہمارے لئے ایک امتحان سے کم نہیں تھا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت نے وعدے کے مطابق انتخابات کا انعقادکرایا،ملک بھر سے انتخابات کےنتائج آرہے ہیں،ملک بھر میں کل انٹرنیٹ بند نہیں تھا،سوشل میڈیا پر پابندی تھی،ہمیں جس نے سوشل میڈیا پر گالیاں دینی تھیں وہ کل بھی دے رہے تھے،کل شرپسندی کے واقعات میں 16 شہادتیں ہوئیں،کیا دہشت گردوں کو پہلےسے بتا دیں ہم کیا کرنے جارہے ہیں؟
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی