Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستوں پر رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کاآغازکردیا۔الیکشن کمیشن نےقومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 77 اضافی نشستیں معطل کردیں،قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 مخصوص نشستیں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں اسمبلیوں کی تمام اضافی مخصوص نشستیں معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں ، اس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں تین اقلیتوں نشستوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اراکین اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے اقلیتوں کے 4 اراکین معطل کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین اراکین بھی معطل کی گئی ہیں۔
یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔
6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں 24 خواتین کی مخصوص نشستیں اور 3 اقلیتی نشستیں معطل ہیں، جن میں سے ن لیگ کو 23، پیپلز پارٹی کو 2، پی ایم ایل ق اور استحکامِ پاکستان پارٹی کو ایک ایک اضافی نشست ملی تھی۔سندھ اسمبلی سے 2 خواتین کی مخصوص نشستیں اور 1 اقلیتی نشست معطل ہیں جہاں پیپلز پارٹی کو 2 اور ایم کیو ایم کو 1 مخصوص نشست ملی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین