Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان نے صدر علوی سے رابطے توڑ لیے، پیغامات کا جواب دینے سے بھی گریز، ذرائع

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان دوریوں اور ناراضگی کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سخت ناراض ہیں اور عمران خان نے صدر عارف علوی سے رابطہ منقطع کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری رابطہ ایک ہفتہ پہلے ہوا تھا۔ اس کے بعد سے عمران خان صدر سے رابطوں کی کوششوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان، صدر علوی کے پیغامات کا جواب نہیں دے رہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری رابطے میں نو مئی کے واقعہ کے بعد پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں سے متعلق گفتگو ہوئی تھی، صدر علوی نے عمران خان کو دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین