Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عمران خان کہتا تھا امریکا سازش کر رہا ہے، فوج بچائے، اب کہتے ہیں فوج سے ہمیں امریکا بچائے، مصدق ملک

Published

on

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم کہتے ہیں آئیں بیٹھیں اور سلجھائیں،اس بات پر یہ آتے نہیں،بانی پی ٹی آئی کہتا تھا امریکا سازش کررہاہے،فوج بچائے ،اب وہ کہتے ہیں فوج سے ہمیں امریکا بچائے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم موجودہ صورتحال پر اپنا مؤقف رکھتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف 3 چیزوں پر توجہ دیئے ہوئے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی اولین ترجیح عوام کو روزگار کی فراہمی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کو معلوم ہے عوام پر بوجھ ہے،عوام روزانہ جلادو،گرادو،ماردو کی باتیں سنتے ہیں۔

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آپ کے ذہنوں میں ایک خاکہ ہونا چاہئے کہ حکومت کیا کررہی ہے،حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم شہبازشریف کا وژن ملک سے غربت کا خاتمہ ہے،وزیراعظم شہبازشریف ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں،ملک سے مہنگائی کے خاتمے سے عوام پر بوجھ کم ہوگا۔

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں،انتشار کی سیاست کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں،9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی،بانی پی ٹی آئی نے کہا امریکا سازش کررہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے سائفر لہرایا،لوگوں نے کہا امریکا ہمارے خلاف ہے۔

وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہئے،پی ٹی آئی کے لوگوں نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہئے،بانی پی ٹی آئی نے کہا نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے،ان کے حامیوں نے کہا نیوٹرل جانور ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے،ان کے چیلوں نے 9 مئی کا سانحہ انجام دیدیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا چیف تو باپ ہوتا ہے،ان کے حامیوں نے لبیک کہا،آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے؟کس نے کیا کچھ کیا ہے اس بارے میں عوام کو سب معلوم ہے،ہم کہتے ہیں بات کریں،آپ کا کہنا ہے دھرنا دیں گے۔

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہم مہنگائی کی شرح کو 48 سے 2 فیصد پر لائے انہوں نے دھرنا دیا،اگر آپریشن نہیں ہونے دیں گے تو اس کا نام تو بتائیں جو آپ ہونے دیں گے،آپ نے کرین لگا کر پارلیمان پر حملہ کیا،کہا جاتا ہے پہیہ جام کریں گے،یہ تو بتائیں کس کا پہیہ جام کریں گے۔

وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ مہنگائی کا شور کرنے والوں نے یہ نہیں بتایا انہوں نے اپنے دور میں کیا کیا،یہ بہروپیے ہیں،ان کا کام وقت آنے پر نیا روپ بدلنا ہے،صرف یہ سنا ہے آگ لگا دیں گے،جلا دیں گے،گرا دیں گے،پہلےکہاگیا تھا امریکا سائفر بھیج کر سازش کررہا ہے،پھر سب نے دیکھا امریکا نے قرارداد پاس کی تو ہر جگہ ڈنکا بجایا گیا۔

وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ ان لوگوں نے واضح بیان دیدیا ہم ملک تباہ کردیں گے اور یہ کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ بھی کہا ،ان کے لوگوں نے لبیک کہا،ہم کہتے ہیں آئیں بیٹھیں اور سلجھائیں،اس بات پر یہ آتے نہیں،بانی پی ٹی آئی کہتا تھا امریکا سازش کررہاہے،فوج بچائے ،اب وہ کہتے ہیں فوج سے ہمیں امریکا بچائے۔

مصدق ملک نے کہا کہ انہوں نے کہا 9مئی کردیں گے ،آگ لگادیں گے،آپ کے بچوں کیلئے جان دینے والوں کے مجسمے توڑے گئے،بانی پی ٹی آئی نے اب اعتراف کرلیا،حکومت نے غریبوں کیلئے600ارب روپے مختص کیے،وفاقئ وزیرمصدق ملک
آپ نے 4بلین ڈالر سیٹھوں کو دیدیئے،وقت کے ساتھ بجلی کا بوجھ ختم ہوگا،بجلی بلوں میں 86 فیصد غریبوں کو تحفظ دیا گیا۔

وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ آئندہ ماہ 86فیصد عوام کے بجلی بلوں میں کمی ہوگی،دہشت گردی کےخلاف آپریشن نہیں تو کیا ہونے دیں گے،آپریشن کےعلاوہ دوسرا حل نہیں بتائیں گے تو دہشت گردی ہوگی،ہم نے کہاآپ کی زیادہ سیٹیں ہیں،حکومت بنائیں،آپ نے حکومت کیوں نہیں بنائی؟
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی نے کہا سپورٹ کریں گے تو کیوں حکومت نہ بنائی؟آپ کا مقصد سلجھانا نہیں،الجھانا ہے، اگر آپ برباد کریں گے تو اپنے بچوں کامستقبل کریں گے،ہم کہتے ہیں دہشت گردی ختم کریں،آپ کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ کیا آپ دہشت گردی اور بھتہ خوری کرنے دینا چاہتے ہیں؟کیا آپ بم سے لوگوں کو اڑانے دیں گے،بچے اغوا ہونے دیں گے؟ہم کہتے ہیں بات کریں برباد مت کریں،معاملات سلجھائیں انہیں نہ الجھائیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا میں سوال کرنا چاہتا ہوں کہ یہ دیوانے ہیں، پاگل ہیں یا بہروپیے ہیں؟ جب مقصد صرف ملک کو برباد کرنا ہو، بات کرنا نہ ہو بلکہ برباد کرنا ہو، تو پھر ہمیں بتائیں کہ ہم کیا کریں، نعرہ لگایا گیا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، یہ ڈاکٹر، انجینئر، صحافی، کسان یہ سب پاکستان نہیں تو پھر کیا ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین