پاکستان
عمران خان سے غیرملکیوں کی ملاقات نہیں ہوئی، پرویز الٰہی بھی جیل میں نہیں ملے، ترجمان محکمہ جیل
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے یورپی یونین اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نمائندگان کی ملاقاتوں کے دعویٰ پر جیل حکام کا مؤقف سامنے آگیا۔
ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کا بیان بے بُنیاد اور حقائق کے منافی ہے، اڈیالہ جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ترجمان جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایسی کسی ملاقات کا کوئی سوال نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں الگ الگ جگہ رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے پرویز الہٰی کی بھی اڈیالہ جیل میں کوئی ملاقات ہوئی نہ رابطہ ہوا۔
ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی فیملی اور وکلاء کے سوا کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، فیملی اور وکلاء سے ملاقاتوں کا باقاعدہ ریکارڈ بنایا جاتا ہے، اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کیلئے 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے انسپکٹر جنرل (آئی جی) آفس میں نگرانی بھی کی جاتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی